We feed you only for the sake of Allah; we have no intention of either a return from you or thanks. (Legendary Quran 76.9)
YOU CAN BECOME LEGENDARY FREELANCER
YOU CAN DO ANYTHING with ALLAH (اللہ)
Spiritual skills help you gain self-awareness, inner peace, and protection from negative influences. With these skills, you can heal illnesses, remove the effects of black magic, and awaken your spiritual powers. This includes practices like meditation, zikr (remembrance), prayer, absorbing positive energy, clearing negative energy, defensive spiritual techniques, and spiritual healing methods that make you stronger and guide you toward a peaceful life. You can use these spiritual skills not only to benefit yourself but also to help others and earn money in a legitimate way.
روحانی اسکلز انسان کو اپنی ذات کی پہچان، اندرونی سکون، اور منفی اثرات سے نجات کا ذریعہ فراہم کرتی ہیں۔ ان اسکلز کے ذریعے انسان اپنی بیماریوں کا علاج، کالے جادو کے اثرات کا خاتمہ، اور اپنی روحانی طاقتوں کو بیدار کر سکتا ہے۔ مراقبہ، ذکر، دعا، پوزیٹو انرجی کو جذب کرنا، نیگیٹو انرجی کو دور کرنا، ڈیفینسیو وظائف، اور روحانی شفا کے طریقے شامل ہیں جو انسان کو مضبوط بناتے ہیں اور ایک پر سکون زندگی گزارنے کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔ یہ روحانی اسکلز نہ صرف اپنے فائدے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہیں بلکہ ان کے ذریعے دوسروں کی مدد کرکے پیسہ کمانا بھی جائز ہے۔
Using technical skills, you can start an online freelancing business right from your home by working with international clients through computer software or mobile apps. Once you learn and practice enough to become skilled, start marketing your services so people who need them can hire you, get their work done, and pay you. Then, honestly collect good feedback and create a YouTube channel to upload it, so future clients can see your work. You can also build your own website to showcase your feedback, just like the legendary freelancer’s feedback on this site.
ٹیکنیکل اسکلز کے ذریعے گھر بیٹھے انٹرنیشنل کلائنٹس کے ساتھ کمپیوٹر سوفٹ ویئر یا موبائل ایپس وغیرہ کو استعمال کرتے ہوئے اپنا فری لانسنگ بزنس آن لائن کیا جاسکتا ہے۔ ایک مرتبہ سیکھ کر خوب پریکٹس کی جائے تاکہ کام میں مہارت حاصل ہوسکے اس کے بعد اپنی سروسز مارکیٹنگ کرنا شروع کردی جائیں تاکہ جس کو ضرورت ہو وہ ہائر کرے اور اپنا کام کرواکر پیمنٹ ادا کرے۔ اس کے بعد اس سے اچھا سا فیڈ بیک ایمانداری کے ساتھ لے کر اپنا یوٹیوب چینل بناکر وہاں پر اپلوڈ کیا جائے تاکہ فیوچر کلائنٹس کو دکھانے کے لیے کام آسکے یا اپنی ویب سائٹ بناکر اسے وہاں پر استعمال کیا جائے جس طرح لیجنڈری فری لانسر کے فیڈ بیک اس ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
You can start an online business through platforms like Amazon, Shopify, or Udemy. These websites let you set up your online stores, upload your products, and launch your business from the comfort of your home. However, keep in mind that after setting up your store, making it successful depends entirely on your own hard work and luck. From marketing and advertising to taking customer orders and delivering products to their homes, all these responsibilities fall on you. Whether you handle everything yourself, build a team to help, or hire a company, your customers must be 100% satisfied with both your service and products after purchase—otherwise, your business is bound to fail.
آن لائن کاروبار امیزون، شاپیفائی یا یوڈیمی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہ ویب سائٹس آپ کو اپنے گھر کے آرام سے اپنے آن لائن اسٹورز قائم کرنے، اپنی پراڈکٹس اپ لوڈ کرنے اور اپنا آن لائن کاروبار شروع کرنے کا موقع دیتی ہیں۔ تاہم، یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اسٹور بنانے کے بعد، اسے کامیاب بنانا مکمل طور پر آپ کی اپنی محنت اور نصیب پر مشتمل ہے۔ مارکیٹنگ سے لے کر ایڈورٹائزنگ تک، کسٹمر کے آرڈر لینے سے لے کر پروڈکٹس کو ان کے گھر تک پہنچانے کا سارا انتظام آپ کی ذمہ داری ہے۔ چاہے آپ ان تمام کاموں کو خود ہینڈل کریں یا اپنی ٹیم تیار کرکے ان سے کام کروائیں یا پھر کسی کمپنی کی خدمات حاصل کریں، آپ کے کسٹمر کو خریداری کے بعد آپ کی سروس اور پراڈکٹس، دونوں سے سو فیصد مطمئن ہونا لازمی ہے ورنہ بزنس کی ناکامی پکی ہے۔
This is a bit different from running your own individual business because on freelancing platforms, you don’t get to talk directly to your clients unless they respond to you first. Until then, you have to wait. But if you run your own business using social media as your medium, you can easily reach your target customers directly, talk to them, and offer your services.
Here, you don’t have to compete with others like on freelancing platforms where everyone is lined up writing proposals. You can connect with people on Facebook, Google, YouTube, LinkedIn, Quora, and offer your services to them. Don’t get discouraged if you get rejected. Keep moving forward, and inshaAllah, you will succeed.
Once you find the formula to get direct clients that works for you and suits your style, stick to it, improve it, and start getting one or two more clients. If you also enjoy teaching alongside freelancing, find your own students and teach them freelancing. This way, you hit two targets with one arrow and increase your income.
This method gives you full control over your business and helps you become recognized as a reliable professional.
یہ اپنے انفرادی بزنس کو چلانے سے تھوڑا سا مختلف ہے کیونکہ فری لانسنگ پلیٹ فارم پر تمہیں براہ راست اپنے کلائنٹس سے بات چیت کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا جب تک کہ وہ خود تمہیں رسپانس نہ دے۔ اس وقت تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ دوسری جانب اگر تم اپنا کاروبار خود کرو سوشل میڈیا بطور میڈیم استعمال کرو تو تم اپنے ٹارگٹ کسٹمرز تک باآسانی براہ راست پہنچ کر ان سے بات چیت کرکے اپنی سروسز آفر کرسکتے ہو۔یہاں تمہیں فری لانسنگ پلیٹ فارمز کی طرح کسی سے مقابلہ نہیں کرنا پڑتا جو لائن میں لگ کر پروپروزل لکھ رہے ہیں۔ فیس بک، گوگل، یوٹیوب، لنکڈان، کیورہ وغیرہ پر تم انگریزوں کے ساتھ بات کرو، انہیں اپنی آفر پیش کرو۔ ریجیکٹ ہوجانے پر دل برداشتہ مت ہو۔آگے بڑھتے رہو اور ان شاء اللہ تم کامیابی حاصل کرلو گے۔ ایک بار تمہیں ڈائریکٹ کلائنٹ حاصل کرنے کا فارمولہ مل گیا جو تمہارے مطابق تمہارے مزاج سے کام کرے تو اسی پر ٹک جاو، اسے بہتر کرو اور ایک سے دو اور مزید کلائنٹ حاصل کرنا شروع کردو۔ اگر فری لانسنگ کے ساتھ پڑھانے کا شوق بھی ہو تو اپنے اسٹوڈنٹس خود حاصل کرو اور انہیں فری لانسنگ سکھاو۔اس طرح ایک تیر سے دو شکار کھیلو گے اور مزید آمدنی حاصل کرسکو گے۔ یہ طریقہ تمہیں اپنے بزنس پر مکمل کنٹرول دیتا ہے تاکہ تم ایک قابل اعتماد پروفیشنل کے طور پر پہچانے جاو۔
On platforms like Fiverr, Upwork, Guru, Freelancer.com, freelancers create services or apply to different projects. You wait for a response, then accept the project. After completing the work, you deliver it and get paid.
Here, you’re competing with other freelancers. You need excellent communication skills. Speak confidently and with courage. Apply only for projects where you are truly an expert, so you don’t feel any fear or hesitation while talking to the client.
Remember, the client is mainly looking to see how well you understand their work or problem and how confident you are in delivering it. Only after that comes the payment.
A wealthy client doesn’t worry about money — they focus on results. Give results, get paid.
فائیور/اپ ورک/گورو/فری لانسر ڈات کام وغیرہ پر فری لانسرز سروسز بناتے ہیں یا مختلف پروجیکٹس پر اپلائی کرتے ہیں۔ جواب کا انتظار کرتے ہیں، پھر پراجیکٹ قبول کرتے ہیں۔ کام مکمل کرکے ڈلیور کرتے ہیں اور اپنے کام کی پیمنٹ وصول کرتے ہیں۔ یہاں تمہارا مقابلہ دوسرے فری لانسرز کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس کے لیے تمہیں بہترین کمیونیکیشن اسکلز درکار ہیں۔بات میں کانفیڈنس پیدا کرو، ہمت کے ساتھ بات کرو، جس کام کو کرنے میں ایکسپرٹ ہو اسی پراجیکٹ پر اپلائی کرو تاکہ بات کرنے میں کسی قسم کا ڈر خوف ہرگز تمہارے دل میں نہ رہے۔ یاد رکھو، کلائنٹ بس یہ دیکھتا ہے کہ تم اس کے کام یا مسئلہ کو کتنی گہرائی سے سمجھ چکے ہو اور مکمل کرکے دینے میں کتنے پراعتماد ہو، اس کے بعد پیسوں کی باری آتی ہے۔ ایک مالدار کلائنٹ پیسوں کی پرواہ نہیں کرتا بلکہ رزلٹ پر فوکس کرتا ہے۔ رزلٹ دو، پیسہ لو۔
Gaming is a billion-dollar industry. If you play games without any purpose, it’s just a waste of time. But if you make gaming your profession, you can earn money through it, and becoming a freelancer becomes easier too.
Learning to game and actually doing professional gaming are two different fields. If you’re a gamer who plays professionally and also runs a gaming business, it can’t be called a waste of time—provided your gaming is halal and does not involve nudity or obscenity. The more you avoid such things, the better.
Gaming is definitely a challenging field. But if you create your own games, it becomes easier, and you get a chance to become a game developer in a new way. Plus, you can earn extra income through AdSense.
گیمنگ ایک بلین ڈالر انڈسٹری ہے۔ اگر فضول گیمنگ کی جائے تو صرف وقت برباد کرنا ہے۔ اگر گیمنگ بطور پیشن اور پروفیشن کی جائے تو گیمنگ کے ذریعے پیسہ کمانا بھی ممکن ہے اور فری لانسر بننا بھی آسان ہے۔ مگر گیمنگ سیکھنا اور گیمنگ کرنا، دونوں مختلف شعبہ جات ہیں۔ اگر ایک گیمر پروفیشنل گیمنگ کرے اور ساتھ گیمنگ بزنس کرے تو اسے فضول کام ہرگز نہیں کہا جاسکتا۔ بشرطیکہ گیمنگ حلال ہو، نہ کہ حرام تصاویر جیسے نیم برہنہ عورتیں وغیرہ اس میں شامل ہوں۔جتنا پرہیز کیا جائے اتنا بہتر ہے۔گیمنگ میں بہرحال یہ کام کافی مشکل ہے۔ اگر اپنے گیمز بناکر کام کرو تو زیادہ آسان ہے اور ایک نئے انداز میں گیم ڈیویلپر بننے کا موقع بھی ہے۔ ایڈسینس کے ذریعے آمدنی الگ۔
Your creative skills help you think beyond traditional limits and express your ideas through art and design in unique ways. These skills enable you to create beautiful graphics, original designs, and content that can impress others. Whether you use graphic design software like Adobe Illustrator, learn user interface design through Figma, or create with Canva, these skills are essential if you want to make your mark and build a reputation in the creative world.
تخلیقی صلاحیتیں انسان کو روایتی حدود سے ہٹ کر سوچنے اور اپنے خیالات کو فن اور ڈیزائن کے مختلف انداز میں پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ یہ صلاحیتیں انسان کو خوبصورت گرافکس، منفرد ڈیزائنز اور ایسا مواد تخلیق کرنے میں مدد دیتی ہیں جو لوگوں کو متاثر کرے۔ چاہے وہ ایڈوب السٹریٹر جیسا گرافک ڈیزائن سافٹ ویئر ہو، فیگما کے ذریعے یوزر انٹرفیس ڈیزائن سیکھنا ہو، یا کینوا کے ذریعے تخلیق ہو، یہ صلاحیتیں ان کے لیے ضروری ہیں جو تخلیقی دنیا میں اپنا نام اور پہچان بنانا چاہتے ہیں۔
You need marketing skills to promote any product, service, or brand in the best possible way. This means understanding people’s psychology and behavior, creating compelling content, and making the most of social media platforms. Whether it’s newspapers, TV channels, or Facebook ads, your main goal is to create attractive material that convinces customers to buy your products or services.
مارکیٹنگ اسکلز کسی پروڈکٹ، سروس یا برانڈ کو بہترین انداز میں مشہور کرنے کےلیے بہت ضروری ہیں۔ اس میں انسانوں کی نفسیات اور رویوں کو سمجھنا، متاثر کن مواد تخلیق کرنا، سوشل میڈیا پلیٹ کا بہترین استعمال کرنا شامل ہے۔ چاہے اخبارات ہوں، ٹی وی چینل ہو یا پھر فیس بک کا اشتہار، دلکش مواد تیار کرنا اور کسٹمرز کو اپنی پراڈکٹ یا سروسز خریدنے پر راضی کرنا اس میں سب سے اہم مقصد ہوتا ہے۔
Fighting isn’t just about throwing punches and kicks. It’s a skill that makes you mentally and physically stronger. But very few people choose fighting as a freelance skill. Maybe they don’t realize that through fighting skills, you can build your identity as a martial artist both offline and online—and make money from it. You can offer self-defense training, create martial arts videos, lead fitness and stretching sessions, and even teach virtual classes for kids and adults. Plus, by sharing martial arts training videos and tips on YouTube, Instagram, or other platforms, you can earn income through ad revenue and sponsorships. This skill not only brings financial benefits but also helps you stay fit and teach self-defense to others.
لڑنا جھگڑنا صرف لاتیں گھونسے چلانے کا نام نہیں ہے۔ فائٹنگ ایک انسان کو ذہنی اور فزیکل طور پر مضبوط بنانے والی اسکل ہے۔مگر بہت کم لوگ اسے بحیثیت فری لانسر منتخب کرتے ہیں۔شاید وہ جانتے نہیں کہ فائٹنگ اسکل کے ذریعے وہ آف لائن دنیا کے ساتھ ساتھ آن لائن دنیا میں، ایک مارشل آرٹسٹ کے طور پر اپنی پہچان بناکر پیسہ کماسکتے ہیں۔ جیسے کہ سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ، مارشل آرٹس ویڈیوز بنانا، فٹنس اور اسٹریچنگ سیشنز کروانا، یہاں تک کہ بچوں اور بڑوں کے لیے ورچوئل کلاسز لینا۔ اس کے علاوہ، یوٹیوب، انسٹاگرام، یا دیگر پلیٹ فارمز پر مارشل آرٹس ٹریننگ ویڈیوز اور ٹپس شیئر کر کے ایڈ ریونیو اور اسپانسرشپس کے ذریعے بھی آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ اسکل نہ صرف مالی فائدے فراہم کرتی ہے بلکہ جسمانی فٹنس اور سیلف ڈیفنس کی تعلیم دینے کا موقع بھی دیتی ہے۔
The best fast-track skills for using social media
سوشل میڈیا استعمال کرنے کےلیے بہترین فاسٹ ٹریک اسکلز